آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور پنجاب کےچند بالائی اور وسطی علاقے گرد آلود ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔

22 مارچ 2012 (15:35)
آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور پنجاب کےچند بالائی اور وسطی علاقے گرد آلود ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کاشت کے اکثر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہے۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی تین جبکہ زیادہ سے زیادہ چھور میں پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی تعداد تین ہزار پانچ سو اکتیس فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی تفصیل کے مطابق اسلام آباد اور مظفرآباد میں تیئس، لاہور میں چوبیس، کوئٹہ میں سولہ، ملتان میں ستائیس، کتاچی میں تینتیس، پشاور میں چھبیس، مری میں بارہ اور فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔