سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب انتالیس کروڑ ترپن لاکھ ڈالرپر پہنچ گئے

22 مارچ 2012 (15:21)
سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب انتالیس کروڑ ترپن لاکھ ڈالرپر پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سولہ مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سولہ ارب انتالیس کروڑ تین لاکھ ڈالرسے بڑھ کر سولہ ارب انتالیس کروڑ ترپن لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس بھی ایک ہفتے کے دوران انیس کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد گیارہ ارب سڑسٹھ کروڑ بارہ لاکھ ڈالر ہو گئے ۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزرو میں اس ہفتے انیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائرچار ارب بہتر کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالرہوگئے۔