سپریم کورٹ بختیار ڈومکی کے اہلخانہ قتل کیس، افتخارمحمد چوہدری کا پولیس کی جانب سےپیش کی جانے والی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار۔

22 مارچ 2012 (14:36)
سپریم کورٹ میں بختیار ڈومکی کے اہلخانہ قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس عارف خلجی اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے بختیار ڈومکی قتل کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور بنچ سے استدعا کی گئی کہ رپورٹ کے پیرگراف نمبر چھ کو پبلک نہ کیاجائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کب تک حقائق چھپائیں گے، ہماری پوزیشن خراب ہوری ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت تین اپریل تک ملتوی کردی۔