ایشین کرکٹ کی حکمرانی کا تاج پاکستانی شاہینوں کے سرسجے گا یا بنگال ٹائیگرز کے، فیصلہ آج ڈھاکہ میں ہوجائے گا۔
دونوں ٹیمیں کسی بھی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلی دفعہ آج شیربنگلہ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔ قومی کرکٹرز کا کہناہےکہ فائنل میں بنگال ٹائیگرز کے ساتھ پنجہ آزمائی کے لیےتیاریاں مکمل کرلی ہیں اورسب جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔ بنگلہ دیش ٹیم کو فائنل میں ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ حاصل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایشیاء کے فائنل میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گروپ میچز میں پاکستان نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کو شکست دی جبکہ بنگلہ دیش نے دفاعی چیمپئن بھارت اور سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا پاکستان کو بھی فائنل تک پہنچنے کیلئے گیارہ سال انتظار کرنا پڑا ہے،فائنل میچ کیلئے بنگلہ دیش میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے اور شائقین میچ شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔