سیمینار میں مجید نظامی اور نوائے وقت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

22 مارچ 2012
لاہور( کلچرل رپورٹر) ادارہ نوائے وقت کے زیر اہتمام ” بھارتی آبی دہشت گردی“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ، حافظ ظہورالحسن ڈاہر، حافظ سیف اللہ منصور اور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ جناب مجید نظامی اور نوائے وقت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی آبی جارحیت جیسے اہم موضوعات کو ہمیشہ نوائے وقت نے بھرپور انداز میں اٹھایا ہے اور قوم کی رہنمائی کی ہے جس پر پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔