واشنگٹن (بی بی سی + نیوز ایجنسیاں) امریکی فوجیوں کی جانب سے افغانستان مےں شہریوں کو قتل کرنے کے بعد نعشوں کی بےحرمتی کرنے کی تصاویر جرمن جریدے سپیگل مےں شائع ہونے پر امریکی فوج مےں سراسمیگی پھیل گئی اور ترجمان نے اس معاندانہ و وحشیانہ اقدام پر معافی مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیگل کو چار ہزار ویڈیوز اور تصاویر ملی جن مےں 2فوجیوں کو ایک لاش پر جھکے اور سر کے بالوں سے پکڑ کر اٹھاتے اور پھر مسکراتے دکھایا گیا ہے۔ ان مےں امریکی فوجی کارپورل مورلوک بھی موجود ہےں جو جرم کا اقرار بھی کر چکے ہےں اس کے دیگر 4ساتھیوں پر بم پھینکنے اور لاشوں کے ٹکڑے کرنے کا الزام ہے، افغان سلامتی کونسل کے رکن نے ردعمل مےں کہا اس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہےں۔ بی بی سی کے مطابق افغانستان عوام کے اتحادی افواج سے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38