نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے: شہباز شریف‘وزیراعلی پنجاب نے لندن میں قیام مزید بڑھا دیا
لاہور (خبرنگار خصوصی) وزیراعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ نواز شریف کی طبیعت اور حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر منتقل ہو چکے ہیں ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعاﺅں کی ضرورت ہے۔ وہ لندن سے بات چیت کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے اپنا لندن قیام مزید بڑھا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید دو تین روز ابھی یہیں رہیں گے۔دریں اثناءچودھری نثار علی خان‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی عیادت کرنے کے لئے 23 مارچ 2011ءکو لندن جائیں گے۔
شہباز / نواز شریف
شہباز / نواز شریف