خانہ کعبہ کےمحافظ اور کلیدبردار ڈاکٹرصالح بن زین العابدین انتقال کرگئے

خانہ کعبہ کے محافظ اور 109ویں کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق کلید بردار کعبہ شریف شیخ صالح بن زین العابدین الشعیبی کافی عرصے سے علیل تھے، وہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار تھے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین ال شیبی نے گزشتہ سال نومبر میں 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دوران انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...