طیبہ گل کی درخواست پر قانون کے مطابق عمل ہوگا۔وزیرداخلہ
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ طیبہ گل نے پورٹل پر بھی عمران خان کو درخواست دی تھی۔عمران خان نے بعد میں اس خاتون کو خود بلایا اور ویڈیو کو آن ایئر کیا گیا۔بعد میں چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالا گیا، جن لوگوں نے سازش کی ان کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ طیبہ گل نامی خاتون نے سابق چئیرمین نیبے کے خلاف کارروائی کی درخواست پی اے سی کو جمع کروائی ہے۔