Waqt News
Saturday | July 02, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا
  • سی پیک: 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا. شہباز شریف
  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان
  • سپریم کورٹ: مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے، فواد چوہدری
  • انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، نمبرز نہ ہوتے تو گھر چلا جاتا۔ حمزہ شہباز

 پاکستان اور ایران میں  توانائی کے شعبے میں تعاون

Jun 22, 2022 7:39 AM, June 22, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

 پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا فروغ تھا۔ اس موقع پر ایران سے گوادر تک کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اس وقت توانائی کے سنگین بحران کا شکار ہے۔ بجلی اور گیس کے وسائل مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے ناکافی ثابت ہوئے ہیں۔گزشتہ چند ماہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ پورے ملک میں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری اور صنعتی ادارے بھی مسائل و مشکلات کا شکار ہیں۔اسی طرح گیس کے ذخائر بھی ہماری ضروریات کیلئے کافی نہیں ہیں اور ہمیں باہر سے گیس منگوانا پڑتی ہے۔ قطر اور ایران کے ساتھ گیس کی خریداری کے جو معاہدے طے پائے تھے وہ بھی بوجوہ روبہ عمل نہیں آ سکے۔ برسوں پہلے حکومت نے بجلی کے حصول کیلئے انڈیپنڈنٹ پاور کمپنیوں کے ساتھ جو معاہدے کر رکھے ہیں وہ ملک اور قوم کے مفاد کے صریحاً خلاف ہونے کے باوجود ان پر نظرثانی نہیں کی جاتی۔ کیوں کہ کمپنیوں کے بیشتر مالکان ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں بجلی پیدا کرنے کیلئے کوئلہ اور تیل باہر سے منگوایا جاتا ہے جس کی وجہ سے انکی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے اور یوں عوام کو مہنگے داموں بجلی اور گیس حاصل کرناپڑتی ہے۔ بجلی اور گیس میں ہونیوالے غیرمعمولی اضافے کا اثر اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے اور عوام مجبوراً یہ کڑوا گھونٹ پینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اب ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے توانائی کے حصول کے سلسلے میں جو بات چیت کی ہے وہ موجودہ حالات میں حوصلہ افزاء ہے۔ بجلی یا گیس جہاں سے بھی رعایتی نرخوں پر ملے ضرور خریدنی چاہیے۔ ماضی میں سستی بجلی اور گیس کی خریداری میں ناواجب تاخیرکا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اب موقع ہے کہ ہم ایران کیساتھ توانائی کے حصول کیلئے بات چیت کو مزید آگے بڑھائیں اوراسکے ساتھ ساتھ ملک میں توانائی کے متبادل ذرائع بھی استعمال کئے جائیں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے اور عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں ۔

لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’سب چلتاہے‘‘ کے عادی ہم لوگ

    Jul 01, 2022
  • لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا ...

    Jun 30, 2022 | 15:36
  • عثمان بزدار قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال

    Jun 30, 2022 | 14:52
  • نیا کھٹکا 

    Jul 01, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری ...

    Jul 01, 2022 | 22:55
  • سی پیک: 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا. ...

    Jul 01, 2022 | 22:19
  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان

    Jul 01, 2022 | 21:06
  • سپریم کورٹ: مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے، ...

    Jul 01, 2022 | 19:52
  • انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، نمبرز نہ ہوتے تو گھر چلا ...

    Jul 01, 2022 | 19:47
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • وقت کے ضیاع کی کسے فکر ہے!!!!!

    Jul 02, 2022
  • جناب شیخ کے فرمودات مزید 

    Jul 02, 2022
  • قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری

    Jul 01, 2022
  • نیا کھٹکا 

    Jul 01, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jul 01, 2022
  • 1

    عوام کی برداشت کامزید امتحان نہ لیں

  • 2

    مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس:  چین نے تجویز مسترد کردی

  • 3

    حنا کھر کا افغانستان کے لیے نرمی کا مطالبہ

  • 4

      عوامی خدمت کے دعوے اور عالمی استحصالی نظام کا شکنجہ 

  • 5

    قیامِ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کا لوگو جاری

  • 1

    ہفتہ، 2 ذی الحج 1443ھ، 2 جولائی 2022 ء

  • 2

    جمعۃ المبارک یکم ذی الحج   ،   1443ھ،یکم جولائی 2022 ء

  • 3

    جمعرات ،   1443ھ،30 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ہاکی اور پاک فوج

    Jul 02, 2022
  • محرومیاں بڑھانے والی عید کی خوشیاں

    Jul 02, 2022
  • بلاول بھٹو کا دورہ ایران، کئی فوائد کا حامل

    Jul 02, 2022
  • فیصلے کے خلاف اپیل بنیادی حق ہے

    Jul 02, 2022
  • شہید ِ جنگ ِ آزادی رائے احمد خان کھرل ؒ(1)

    Jul 02, 2022
  • پاک سعودی عرب، دو بااعتماد بھائی، دو سٹرٹیجک ...

    Jul 02, 2022
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ 

    Jul 02, 2022
  •  ممتازراٹھور ، کشمیری سپوت   

    Jul 02, 2022
  • ’’اتنا نازک ہے مرے شہر کے حاکم کا مزاج‘‘

    Jul 02, 2022
  • حکومتی اتحاد

    Jul 02, 2022
  • 1

    عید کی بہاریں

  • 2

    غزل

  • 3

    عطیہ خون صدقہ جاریہ

  • 4

    ’’چال‘‘

  • 5

    نئی نسل کو بھکاری مت بنائیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جواہرات رسول ﷺ

  • 2

     حکمت 

  • 3

    جواہراتِ حدیث

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    حکومت کی پالیسی

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    نیازمانہ نئے صبح و شام پیداکر

  • 5

    فرمودہ اقبال  

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group