نت کلاں میں ناجائز قابضین کا زور
مکرمی! نت کلاں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی رکوا دی گئی سابق حکومت کے دور میں سیاسی دباؤ کام آ گیا جبکہ درجنوں لوگوں کی خاطر ہزاروں افراد کی زندگی داؤ پر ہے۔ نوائے وقت میں مراسلہ پر ڈی سی نے ایکشن لیا۔ پیمائش ہوئی۔ ہماری درخواست ڈی سی آفس سے مراسلہ جاری ہوا (زیر دفعہ 278 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کو میونسپل کمیٹی گکھڑ کی جانب سے قابضین کو نوٹس جاری ہوئے۔ لیکن مورخہ 13 جولائی 2021ء کو جاری کئے نوٹسز کے باوجود کارروائی رکوانے کیلئے نت کلاں کو ضلع کونسل میں ڈال دیا۔ اس گاؤں کا اشتمال بھی نہیں ہوا۔ ماسٹر فیروز دین مرحوم کے 5 مرلے رجسٹری کے ادھر ادھرکر دیئے رجسٹری شدہ جگہ کو اشٹام پر فروخت کیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔ محکمہ مال‘ ریونیو افسر و نائب تحصیلدار سے لیکر اوپر تک کے افسران آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ جبکہ غلط انتقال کا ثبوت بھی ہے۔ ہماری درخواست پر ماتحت افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی‘ تنزلی تبادلہ ہوا مگر موجودہ اے سی وزیر آباد نے دوسری بار مراسلہ جو ان کے نام بھی ہے کچھ نہ کر سکے گورنر پنجاب نے تجاوزات کے خلاف آرڈیننس بھی جاری کیا مگر نت کلاں کے چودھری اپنی جیب میں سیاسی الہ دین کا چراغ رکھتے ہیں سپریم کورٹ میں بھی ازخود نوٹس کی درخواست دی ہائی کورٹ سے اپنی چھٹی ایڈیشنل کمشنر گوجرانوالہ کو دکھائی تو سی او ضلع سے سات یوم میں مثبت جواب مانگا گیا۔ انتظامیہ کم از کم چھپڑ تو خالی کرائیں۔ پانی بند ہے راستہ بھی پانی کی نکاسی نہیں سڑکیں گلیاں اونچی پر مکان کون اونچا کرائے۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف جسٹس لاہور سے درخواست ہے کہ اس مسئلہ کے حل کا حکم دیں۔ ( ڈاکٹر مٹھو بھائی مرزا اقبال وزیر آباد)