ناجائز بلوں نے صارفینبجلی کا جینا دوبھر کردیا
ضلع لودھراں کو سیاسی اعتبار سے ہمیشہ ہی اہمیت حاصل رہی ہے پہلے بانی ضلع لودھراں صدیق کانجو کی وجہ سے اس شہر اور اب جہانگیر ترین کی وجہ سے لودھراں سیاسی اعتبار سے ملکی سطح پراہم کرداررہا ہے مگر ضلع لودھراں کے مسائل آج تک حل نہ ہوسکے اگر میپکو کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو صارفین اس وقت بے یارومددگار نظر آتے ہیں میپکو لودھراں میں اس وقت ڈیڈکشن بل کی بھر مار ہے جس کو میپکو جرمانے کے بلوں پر لیتی ہے صارفین خراب میٹرز بھی تبدیل کرادیتا ہے تو اس کو بھی اورج بل چارج کیا جاتا ہے اور یہ عمل ہر ماہ دوہرایا جاتا ہے اور اس طرح صارفین کو 1ہزار سے لے کر10ہزار تک کے بل وصول کیا جاتا ہے ظلم و زیادتی یہ ہے کہ کسی بھی صارف کا بل درست نہیں ہوتا صارف کو یہ کہہ کر بھیج دیا جاتا ہے کہ جو ہونا تھا وہ ہو گیا اب صرف اور صرف بل کی ادائیگی کریں اگر کوئی بھی صارف اپنے بل کی درستگی کیلئے کوشش کرتا تو اس حد تک ذلیل و خوار کیا جاتا ہے کہ تھک ہار کر یا تو صارف بل ادا کر دیتا ہے یا پھر صارف کا کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے اور اس کا میٹر بھی اتار لیا جاتا ہے ایک سال میں ہزاروں صارفین ایسے ہیں جو اس عمل سے متاثر ہوئے اور ہر ماہ سینکڑوں کی تعداد صارفین کی ہوتی ہے جو جرمانے کے علاوہ ایوریج بل کے ستائے ہوئے صارفین اپنے بلوں کو اٹھائے میپکو آفس کے چکر لگا رہے ہوتے ہیں ہر صورت خراب میٹرز کو ایم این ٹی چیک کرتی ہے اگر اس میٹرز پر 10یونٹ بھی نکل آئے تو ایم این ٹی میپکو سب ڈویژن کو یونٹ چارج کرنے کا کہتی ہے غورو فکر کی بات یہ ہے کہ سینکڑوں میٹرز ایسے ہیں جو صارفین بل زیادہ یونٹ کا ادا کر چکے ہوتے ہیں مگر میٹرز پر ریڈنگ کم ہوتی ہے اس صورت میں آج تک ایم این ٹی نے کبھی بھی مراسلہ نہ بھیجا کہ صارفین کے یونٹ واپس کردیے جائے صارفین کے بل میں ایڈجسمنٹ کر دیے جائیں یہ سنگل فیز میٹرز کی بات کی ہے اگر تھری فیز کی بات کی جائے تو تھری فیز میٹر تبدیلی صارفین کیلئے عذاب ہے تھری فیز کی کاسٹ ہزاروں روپے جمع کرانے کے باوجود کئی ماہ میٹرز نہیں ملتے جس سے ٹیوب ویل مالکان اور چکی مالکان کو نقصان ہوتا ہے ۔
اگر نیو کنکشن کی بات کی جائے تو فائل آئن لائن کرانے کے باوجود کئی کئی ماہ ڈیمانڈ نوٹس جاری نہیں ہوتے جن صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو جاتے ہیں ان کو کئی کئی ماہ سٹور سے میٹرز نہیں ملتے اور PVCموجود نہیں صارفین کئی کئی ماہ دھکے کھانے پر مجبور ہیں سیکریٹری پانی و بجلی صاحب اس نظام کو درست کرنے کی ضرورت اور ایس او پی بنایا جائے تاکہ صارفین کو چند دنوں میں میٹرز کے نئے کنکشن فراہم کیے جائیں۔ صارفین کو صرف اور صرف 10میٹر PVCدی جا رہی ہے جبکہ صارفین سے40میٹر تک نارمل ڈیمانڈ نوٹس کیا جا رہا ہے اگر کسی صارف کا فاصلہ زیادہ ہے تو اضافی ڈیمانڈ نوٹس دے دیا جاتا ہے جو ہزاروں میں ہوتا ہے مگر صارفین کو اضافی ڈیمانڈ نوٹس ادائیگی کے باوجود صرف اور صرف 10میٹر PVCکیبل دی جاتی ہے ان مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔