حافظ آباد: اے ٹی ایم خراب بیلنس نہ ہونے کی شکایات عام
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) بینکوں کی اے ٹی ایم مشنیں عوام کے لئے وبال جان بن گئیں آئے دن عوام کی طرف سے بیلنس نہ ہونے اور اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کی شکائت عام ہے گزشتہ روز ایم سی بنک کا سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم استعمال کرنے والوں اور کھاتہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے بینکوں کے سسٹم کو فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔