حافظ آباد:منشیات فروش،3ڈاکو گرفتار،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے اصغر بھٹی چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شجاع دین کو گرفتار کرکے 1580 گرام چرس برآمد کرلی۔دریںا ثناء ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے بلال نے قبرستان ریلوے لائن والے میں ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے حسنین خالد، غلام دستگیراور فرحان علی کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ احمد ، قاسم اور ندیم سکنہ کوٹ جان بخش فرار ہوگئے ۔