آستانہ عالیہ پیر سید حسن شاہ بخاری عرف مندر ے شاہ
پیر سید حسن شاہ بخاری المعروف مندرے شاہ کا سلسلہ نسب بابا عامی شاہ صاحب المعروف بابا لختلہ شریف ہزار میا نی بالا سے جا ملتا ہے۔ آستانہ عالیہ جی ٹی روڈ سوہاوہ ( جہلم ) میں ہے سید امام شاہ بخاری کا مزار میانی بالامیں ہے ۔پیر سید حسن شاہ بخاری28 جون 1866 میں بمقام میانی سیداں میں پیدا ہوئے ۔ 30 سال کی عمر میںبا مقام ڈھک جبہ نزد کچہری سوہاوہ میں تشریف لائے تو آپ برکت علی نامی شخص کے ہاں بحثیت مہمان مقیم ہوئے وہ مکان بہت ہی چھوٹا تھا ۔ آپکی کرامت دیکھیے کہ انتہائی چھوٹا سا مکان وسیع وعریض ہوگیا ۔ڈھوک جبہ کے مکینوں نے جب یہ صورتحال دیکھی تو غر ضداشت پیش کی کہ آپ یہی مستقل رہائش رکھ لیں جس سے قبول کر لیا ۔ ایک مرتبہ ایک مجبور ماں پیر سید حسن شاہ بخاری کی خدمت میں حاضر ہوئی ، التجا کی کہ میرے بیٹے کے حق میں دعا کریں کہ وہ بری ہو جائے ۔آپ نے دعا دی اور اس بوڑھی سے کہا سامنے دیکھو کون آرہا ہے؟ جب سامنے دیکھا توتو اس کا بیٹا صادق عرف سادہ آ رہا تھا۔آپ29مارچ1951ء بروز جمرات کو اس جہاں سے رخصت ہوگئے۔ سید خاور شاہ بخاری کے ہاںچار بیٹے پیدا ہوئے جن میں یہ حسین شاہ بخاری ،سید تنویر شاہ بخاری ،سید مقصود شاہ بخاری اور سید محمود شاہ بخاری گدی نشین ہیں۔ہرسال ہار کی دوسری جمعرات کو پیر سید حسن شاہ بخاری المعروف مدریشاہ کا سالانہ عرس مبارک انتہائی تزک و احتشامسے منایا جاتا ہے جس میں دور افتادہ اور نواحی علاقوں سے ہزاروں مریدین اور عقیدت مند بھرپور شرکت کرتے ہیں۔
( ندیم یوسف بوبی، سوہاوہ 03365841660)