مشاورت کے بغیر گاڑیوں کی انٹری فیس میں اضافہ
مکرمی : نیشنل پولیس فائونڈیشن کی انتظامیہ نے سوسائٹی کے رہائشیوں کو بنیادی حقوق دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کر نا شروع کردیا ہے۔ رہائشیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر گاڑیوں کی انٹری فیس مقرر کردی ہے جسکی وجہ سے پانی کے ٹینکرز جو پہلے سے ہی مہنگے تھے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ مسئلہ حل کرنے کی بجائے خاموشی سے مسائل میں اضافہ کرنے پر لگی ہوئی ہے ۔ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
( محمد رمضان ، حاجی زاہد اقبال، اظہر پرویز، احسان عزیز و دیگر رہائشی نیشنل پولیس فائونڈیشن کوآپریٹو سوسائٹی روات)