کرونا ویکسی نیشن …حکومت پنجاب کے مثالی اقدامات
شہریوں کو کرونا کی موزی وبا سے بچانے کے لیے حکومت پنجاب نے کوروناکے تدارک اور ویکسینیشن کا عمل تیزکرنے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکاموبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ 18سال عمرسے زائد افرادکی واک اِن ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب کے اہم مزارات کے باہرموبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کرکے شہریوں کی ویکسینیشن کی جائے گی 20فیصدآبادی کی ویکسینیشن کروانے والے تمام اضلاع میں مکمل کاروبار کھول دئیے جائینگے۔محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر عوام کی سہولت کی خاطر نوٹیفیکیشن بھی جاری کرے گا کوروناکاپھیلاؤ روکنے،ویکیسنیشن سنٹرزکی تعداد کو بڑھانے ، سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کوروناکے کیسزاور اموات میں واضح کمی پر سیکرٹریز صحت اور تمام دیگر متعلقہ اداروں کردار کو سراہاگیا۔ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں حکومت کوروناکے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔اور اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پنجاب میں اس وقت ہر سطح پر کرونا کی ویکسینیشن کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے پنجاب میں کوروناکے مثبت کیسزمیں واضح کمی کا کریڈٹ بلا شبہ وزیراعلی پنجاب کی گڈ گورننس اور صوبائی انتظامیہ کوجاتاہے۔پنجاب کے 677 ویکسی نیشن سنٹرزکے ذریعے زیادہ سے زیادہ افرادکی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ اب عوام ویکسینیشن سنٹرزپر بغیر پن کوڈ صرف شناختی کارڈ کے ساتھ آکرویکسین لگواسکیں گے۔عوام ویکسینیشن سے متعلق کسی قسم کی رائے دینے یاشکایت کرنے کیلئے مفت ہیلپ لائن نمبر1033پررابطہ کرسکتے ہیں ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں تمام اضلاع ویکسینشین کا ہدف جلد مکمل کر لیں گے صرف ویکسینیشن کروانے والے افرادکو سینیماء ہالز،۔ریسٹورنٹس اور شادیوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔کینسرور
ایڈز جیسی مہلک بیماری میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جا رہی ہے چیف سیکرٹری پنجاب ملک جواد رفیق کی سربراہی میں صوبائی انتظامیہ کرونا ?وبا کی تیسری لہر روک تھام کے لیے کڑی مونیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے ویکسینیشن سنٹرزپر عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں چیف سیکرٹری پنجاب نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 20فیصد آبادی کی ویکسینشین والے اضلاع میں ماسک کی پابندی کے ساتھ کاروبار مکمل کھول دئیے جائینگے پنجاب میں ویکسینشین کے عمل کوکامیاب بنانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کی گئی ہے اور تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں کرونا کسی مشن کے عمل میں تیزی لانے کے لئے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مل کر مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی بنا رہے ہیں اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن منفی پروپیگنڈے کے اثرات زائل کرنے کے لئے بھی محکمہ صحت کی طرف سے عوام الناس کو حقائق سے آگاہ رکھنے کا سلسلہ جاری ہے تمام عطار حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ شہریوں پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی غلط فہمی یا سستی کا شکار ہونے کے بجائے بلاتاخیر قریبی ویکسینیشن سینٹر جاکر کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا انجکشن لگوائیں تاکہ جس قدر جلد ممکن ہوسکے وطن عزیز سے کرونا کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔