لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے مبینہ طور پر تین بہن بھائی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا،اغوا ہونے والوں میں چودہ سالہ کلثوم،گیارہ سالہ مبین اور آٹھ سالہ فیضان شامل ہیں۔پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آر کے مطابق بچوں کو دو خواتین سمیت پانچ افراد نےنانی کے گھر جاتے ہوئے وین میں اغوا کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024