بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کا فخر ہیں: حبیب اللہ شاکر
ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر ہائیکورٹ بار حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید پاکستان کا فخر ہیں ان کی شہادت کا مقصد پاکستان کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کرنا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز’’ نمائندہ نوائے وقت‘‘ سے اپنی خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ 1953 ء کو 21 جون کو ذوالفقار علی بھٹو کے گھرانے میں جنم لینے والی اس بچی کے متعلق کون جانتا تھا کہ وہ آگے چل کر پاکستان اور عالم اسلام کی ایک عظیم لیڈر بنیں گی انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایات پر آج ہم ان کی 67 ویں سالگرہ انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں محترمہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔