شہید بینظیر کی سالگرہ سکھر سمیت اندورن سندھ میں کیک کاٹے گئے
سکھر(بیوررپورٹ) پی پی کی شہید چیئرمین بے نظیر بھٹو کے67یوم پیدائس کے موقع پر سکھر سمیت اندورن سندھ میں بے نظیر کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی کارکنوں نے سالگرہ کے کیک کاٹ کر اپنی عقید ت و محبت کا اظہار کیا سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی جانب سے سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن وملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 67 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کارکنان نے ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور نعرے بازی کی اس موقع پر پی پی ورکرز سٹی سکھر کے ،آصف راجپوت ،حبیب اللہ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کے دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر اور شہید جمہوریت تھیں ان کی قربانی کی بدولت آج ملک میں جمہوریت قائم ہے اس وقت ملک جن مسائل مصائب اور بحرانوں کا شکار ہے ان حالات میں محترمہ بھٹو جیسے لیڈر کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھ درد کا احساس کرسکے اور انہیں ان حالات سے نکال سکے۔