بلاول بھٹو نے شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے،سید زاہد عباس
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو بلاول بھٹو صحیح معنوں میں جاری رکھے ہوئے ہیں،پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کا بھی خصوصی خیال رکھا اور موجودہ حکومت کو نہ عوام کا کوئی خیال ہے اور نہ ہی سرکاری ملازمین کا جس کا منہ بولتا ثبوت موجودہ بجٹ میں عوام کے سامنے ہے ۔ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی جرمنی کے پریذیڈنٹ سید زاہد عباس نے جرمنی میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں مرکزی قیادت کے حکم کے مطابق سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی گئی ،تقریب میں طلباء نے خصوصی طور پر شرکت کی ،سید زاہد عباس کا کہنا تھا موجودہ حکومت سے عوام تنگ آچکے ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ کب یہ حکومت ختم ہو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئے اور انشاء اللہ اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہی ہو گا۔