وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دیناہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سابق حکمرانوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈانہیں، بدعنوان عناصرکولوٹ مارسے اکٹھی دولت بچانےکی فکرہے۔عثمان بزدار نے کہا کرپشن کے ناسورنے پاکستان کوپیچھے دھکیلاہے، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ، سابق ادوارمیں کرپشن نہ ہوتی توآج قرضوں کابوجھ نہ ہوتا۔انھوں نے مزید کہا ملکی خزانہ لوٹنے والوں کواپنے کئے کاحساب دیناہوگا، ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38