معروف قوال امجد صابری کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے۔امجد صابری23دسمبر1976کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری نے قوالی کی دنیا میں منفرد شناخت قائم کی اور امجد صابری نے صوفیانہ کلام کو منفرد انداز سے گا کر ملک کا نام روشن کیا۔ امجد صابری کو22 جون 2016 کوکراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غلام فرید صابری انڈر پاس کے نزدیک مسلح موٹر سائیکل سوراروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024