یورپی یونین اور امریکا میں تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی, ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دھمکی دے دی
امریکا اور یورپی یونین میں تجارتی جنگ کے شعلے مزید بلند ہورہے ہیں، یورپی یونین نے ساڑھے تین ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پرمحصولات نافذ کر دیئے ہیں، ان امریکی مصنوعات میں مشروبات، کاسمیٹکس، جینز اور موٹرسائیکل شامل ہیں .یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر کا کہنا ہے کہ امریکی محصولات ناصرف غیر منطقی ہیں بلکہ تاریخی طور پر بھی درست نہیں ہیں. ڈبلن میں آئرش پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جین کلاڈ جنکر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے مفادات کے تحفظ کےلیے جو کچھ بھی کرنے کی ضرورت پڑی ہم کریں گے. دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دھمکی دی ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے لگائے گئے محصولات کو ختم نہ کیا گیا تو امریکا درآمد ہونے والی یورپی کاروں پر بھی بیس فیصد محصولات کا نفاذ کر دیا جائے گا.