کپتان کے خطاب پرناراض کارکن مان گئے،ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بنی گالہ میں دھرنا ختم کردیا
بنی گالہ میں کپتان کے ناراض کھلاڑیوں کے احتجاج کے باعث دن بھر سیاسی ماحول خاصا گرم رہا۔حلقہ این اے 154 سے احمد حسین دیہڑکے حامیوں نے پانچویں روزبھی شدید احتجاج کیااورسکندربوس نہ منظورکے نعرے لگائے۔ ناراض کارکنوں کے احتجاج پرکپتان بنی گالہ سے باہرآئے اورکارکنوں کے گلے شکوے دورکیے۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹکٹ میرٹ پردیئے جارہے ہیں،ایسے لوگوں کوٹکٹ دیئے جارہے ہیں جوالیکشن جیتنا جانتے ہیں۔ عمران خان کپتان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے کسی رشتے دارکوٹکٹ نہیں دے گا۔اگلے دو تین روزمیں ٹکٹوں کی حتمی فہرست جاری کریں گے۔چاہتے ہیں پاکستان میں صاف وشفاف الیکشن ہوں ۔عمران خان نے خطاب میں ناراض کھلاڑیوں کے تمام گلے شکوے دور کردیئے جس پرمظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اوراپنا بوریا بسترسمیٹ کربنی گالہ سے واپس چلے گئے۔