چیف جسٹس کا سول ہسپتال سکھر کادورہ،سول ہسپتال کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں :چیف جسٹس

Jun 22, 2018 | 23:14

ویب ڈیسک

چیف جسٹس نے سول ہسپتال سکھر کادورہ کیا،سہولیات کے فقدان پر تعجب کا اظہار کیا جبکہ ایم ایس سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔میں آپ کے مسائل سمجھتاہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سول ہسپتال سکھر کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں وینٹی لیٹرنہیں توایمرجنسی میں کیاکیاجاتاہے؟ چیف جسٹس نے ٹراما وارڈ میں مریضوں کی عیادت بھی کی، جب کہ ایم ایس سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا  مجھے تفصیلی رپورٹ پیش کریں ،میں آپ کے مسائل سمجھتا ہوں۔ چیف جسٹس نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سول ہسپتال کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ۔

مزیدخبریں