پی پی رہنما خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی، خورشید شاہ کے مجموعی اثاثے 3کروڑ،59 لاکھ ،15 ہزار 359روپے کے ہیں خورشید شاہ کے اثاثوں میں کیش،گھر،پلاٹ،زمین اور گاڑی شامل ہے،خورشید شاہ کے پاس سکھر میں ریجنٹ کے علاقے میں گھر 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا ہے،خورشید شاہ کے پاس سکھر میں میمن سوسائیٹی میں اوپن پلاٹ 20 لاکھ روپے مالیت کا ہے،خورشید کے اسلام آباد میں دو پلاٹ ہیں،اسلام آبادمیں ایک کینال کا پلاٹ 55 لاکھ روپے مالیت کا ہے ،اسلام آباد میں دوسرا پلاٹ 8 لاکھ روپے مالیت کا ہے،گھوسری میں 20 اور 3 ایکڑ زمین 26 لاکھ 86 ہزار 76 روپے مالیت کی ہے،کوٹری میں 100 ایکڑ زرعی زمین 16 لاکھ روپے مالیت کی ہے،اثاثوں خورشید شاہ کا نارا کاٹن فیکڑی میں 21 لاکھ روپے کا 25 فیصد شیئر ظاہر کیا گیا ہے ،خورشید شاہ کے پاس 33 لاکھ مالیت کی ایک ٹویوٹا ویگو 2015 گاڑی ہے،خورشید شاہ ذاتی اشیا کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے ظاہر کی ہے،خورشید شاہ کے پاس 92 لاکھ 56 ہزار 815 روپے نقدی موجود ہیں،خورشید کے پاس بینک اور بونڈز کی صورت میں 35 لاکھ روپے موجود ہیں،خورشید شاہ کے اے بی ایل اکاﺅنٹ میں 2 لاکھ 6 ہزار 272 روپے موجود ہیں،خورشید شاہ کے گھر میں پندرہ لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ظاہر کیا±گیا ہے،خورشید شاہ نے دونوں بیٹوں فرخ شاہ،زیرخ شاہ کو خودمختار ظاہر کیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024