ایس ایس پی کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی نے نئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ان کا کہناتھا کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی منزل تک محفوظ رسائی میری اولین ترجیحات میں ہے۔ پہلے سلام، پھر کلام کے اصولوں کو اپنایا جائیگا،شہریوں سے بدتمیزی اور فرائض میں غفلت برتنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔جبکہ ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری اور نئی اصلاحات کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر چلا جائیگا۔تاجر تنظیموں،عوامی نمائندوں،بس و رکشہ ڈرائیورز یونینز کے تعاون سے ٹریفک میں بہتری لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔شہریوں کی سڑکوں پر حفاظت اور محفوظ سفر کیلئے مشن کیپٹن(ر)مبین شہید کا جاری رکھا جائیگا۔سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی پر مبنی لیکچر ز جاری رکھے جائیں گے۔ان کامزید کہناتھا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے سے ہی ٹریفک کی روانی اور محفوظ سفر ممکن ہوگا۔ شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کیلئے تمام تر وسائل کو بھروئے کار لایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اگر کسی بھی شہری کو ٹریفک وارڈن کے رویہ کیخلاف کوئی بھی شکایت ہوتو وہ میرے آفس کے دروزے ہمہ وقت شہریوں کیلئے کھلے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024