سردار صاحب حوصلے سے الیکشن لڑیں اب نہ بڑے میاں صاحب وزیراعظم ہیں نہ چھوٹے میاں وزیراعلیٰ:علیم خان

Jun 22, 2018 | 15:33

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ میں این اے 131 میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوا تھا‘ سردار صاحب حوصلے سے الیکشن لڑیں یہ 2013 نہیں ہے اب نہ بڑے میاں صاحب وزیراعظم ہیں نہ چھوٹے میاں وزیراعلیٰ۔ جمعہ کو ایاز صادق کے ریٹرننگ افسر کے خلاف مراسلے پر پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب حوصلے سے الیکشن لڑیں یہ 2013 نہیں ہے اب نہ بڑے میاں صاحب وزیراعظم ہیں نہ چھوٹے میاں وزیراعلیٰ اس مرتبہ بے نظیر انکم سپورٹ سے بھی امداد نہیں ملے گی۔ میں این اے 131 میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوا تھا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے الیکشن سے بھاگنے نہیں دونگا۔ 

مزیدخبریں