گھوٹکی میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت28 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں اوباڑہ کے قریب کراچی سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت28 افراد زخمی ہو گئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، رسیکیو اہکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال اوباڑہ منتقل کر دیا گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024