لیاقت آباد میں 2 سال قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے مشہور و معروف قوال امجد صابری کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔ امجد صابری کو 22 جون 2016 بمطابق 16رمضان کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ لیاقت آباد سے نکل کر ایک نجی ٹی وی چینل میں رمضان نشریات میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے۔امجد صابری سفید رنگ کی سوک میں سوار تھے اور خود گاڑی چلا رہے تھے اور وہ جیسے ہی اپنے والد کے نام سے منسوب لیاقت آباد انڈر پاس سے ملحقہ الاعظم اسکوائر کے سامنے سے گزر رہے تھے تو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے انہیں سر راہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے ،9 برس کی عمر میں اپنے والد غلام فرید صابری کے سامنے پہلی پرفارمنس دی ، امجد صابری نے اپنے والد کے انتقال کے بعد ان کی مشہور قوالیوں تاجدار حرم اور بھر دو جھولی میری پڑھ کر شہرت حاصل کی۔واضح رہے کہ امجد صابری قتل کیس میں 2 دہشت گرد عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024