امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی کوریا جلد مکمل طور پر غیر ایٹمی ملک بن جائےگا۔ مائیک پومپیو اور جان بولٹن کم جونگ ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں کابینہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا شمالی کوریا جلد مکمل طورپر غیرایٹمی ملک بن جائیگا ، شمالی کوریا سے ایٹمی معاہدے پرجاپان اورجنوبی کوریا خوش ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جان بولٹن شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان سے مسلسل رابطے میں ہیں،کم نے ایٹمی اورمیزائل تجربات کی جگہ تباہ کردی، وہ مزید اقدامات بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کیلئے تیارہیں لیکن ڈیموکریٹس فنڈز دینے میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے پیانگ یانگ کوغیر ایٹمی بننے کی آمادگی پر مباکباد دی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024