شمالی کوریا نے 200 فوجیوں کی باقیات امریکہ کے حوالے کر دیں
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے 200 امریکی فوجیوں کی باقیات امریکہ کے حوالے کردی ہیں جو لگ بھگ 65 سال قبل جنگِ کوریا کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔ ٹرمپ نے فوجیوں کی باقیات کی واپسی کا اعلان ریاست منی سوٹا میںایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔