جنوبی کوریا میں عدالت نے گوشت کیلئے کتوں کی ہلاکت کو غیر قانونی قرار دیدیا
سیئول (اے ایف پی) جنوبی کوریا میں ایک عدالت نے گوشت کے حصول کے لئے کتوں کی ہلاکت کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔ جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنیوالے کارکنوں نے کہا اب کتوں کے گوشت کا استعمال غیر قانونی قرار دینے کے لئے راستہ ہموار ہو گیا ہے۔