امریکی دبائو کے سامنے کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے: ایرانی صدر
تہران(اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد ایران اس کے دوبارہ سے لگائی گئی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق روحانی نے کہا’’ایران کے عوام کبھی بھی امریکی حکومت کی سازش اور دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے دیگر دستخط کنندہ ممالک روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔