راستہ دو…… (محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ)
پرانے
بلکہ پھٹے پرانے سیاستدانو!
کھا گئے ہو،
بچوں تک کی ٹکی ٹافی
مانو، ترلہ، منت قوم کا
دے دو اب تو معافی
اللہ اللہ کرنے کی عمر آپ کی
گزار رہے ہو زندگی
پھر بھی پاپ کی
ٹانگیں،
قبر میں لٹکائے بیٹھے ہو
سپنے اقتدار کے،
پھر بھی سجائے بیٹھے ہو
فکر آخرت بھی کرو،
نیا خون
نئے خواب و تصورات آنے دو
ملک و قوم کو
منزل کی طرف جانے دو