ننکانہ/ سانگلہ ہل میں ٹی بی کلینکس کھولنے کی اپیل
مکرمی! پاکستان ٹی بی میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، 90 فیصد عوام ان پڑھ ہیں، 80 فیصد آبادی دیہاتوں میں رہائش پذیر ہے، غربت کی وجہ سے غیر متوازن غذا فلور ملوں کا غیرمعیاری، ناقص آٹا کھانے سے صحت خراب اور کمرتوڑ مہنگائی سے زندگی اجیرن ۔ اس وقت فیصل آباد ستیانہ روڈ پر دبئی چوک کے نزدیک ٹی بی کے حوالے سے ایک این جی او چلتا پھرتا کلینک چلا رہی ہے جس کے بارے ملنے والی رپورٹ حوصلہ افزا ہے۔ بڑے شہروں میں ٹی بی کلینک کام کر رہے ہیں۔ ہمارا پسماندہ نیا ضلع ننکانہ اس طرح کی سہولت سے محروم ہے، اپیل ہے کہ سانگلہ ہل اور ننکانہ میں بھی فی الفور اس طرح کے صحت مند زندگی کلینک کھول کر ٹی بی کے مریضوں کی دعائیں لیں۔ نیز چلتا پھرتا موبائل کلینک کی سہولت بھی ساتھ ہی مل جائے تو کتنا اچھا ہو۔ (عارف حیات۔ سانگلہ ہل)