منصورہ سے جاری بیان میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے حکمران سنجیدہ ہی نہیں، انہوں نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کو سانحہ قرار دیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ بجلی کی برترین لوڈشیڈنگ سے پوری قوم تنگ آچکی ہے، عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں لیکن ہمارے حکمران خواب غفلت میں سوئے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہوا میں تحلیل ہو چکے ہیں ۔ عوام حکمرانوں سے کوئی خیر کی توقع نہ رکھے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024