یورپ میں ایک پولیس ٹیم بنائی جا رہی ہے جو دولت اسلامیہ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پتہ چلائے گی
یورپین پولیس ایجنسی یوروپول اب ایک بےنام سوشل میڈیا کمپنی کے ساتھ مل کر ان اکاؤنٹس کا پتہ چلانے کے لیے کام کرے گی،،ان کا کہنا ہے کہ کسی نئے اکاؤنٹ کے بنائے جانے کے دو گھنٹے کے اندر اسے بند کرنا ان کا ہدف ہے،یوروپول کا کہنا ہے کہ یورپ کے تقریباً پانچ ہزار شہریوں نے ان علاقوں کا سفر کیا ہے جو دولت اسلامیہ یا داعش کے قبضے میں ہیں اور ان میں برطانیہ، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ کے شہری شامل ہیں۔یوروپول کے ڈائرکٹر روب وینرائٹ نے برطانوی اخبار دی گارڈیئن کو بتایا نئی ٹیم آئندہ ماہ یکم جولائی سے اپنا کام شروع کرے گي اور ان کا کام ’آن لائن سرغنہ کی نشاندہی‘ کرنا ہوگا۔واشنگٹن میں بروکلنگ انسٹی ٹیوشن کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ دولت اسلامیہ سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹس 90 ہزار تک ہو سکتے ہیں،،انھوں نے کہا کہ زیادہ کھلے طور پر بھرتی کے سلسلے میں سکائپ، واٹس ایپ اور کک پر باتیں ہوتی ہیں۔