لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت مسترد ہونے پروکلا نے ایک ملزم کوفرار کرادیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے حراست میں لے لیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیس کی سماعت کی،،خالدہ بی بی نامی بیوہ نےعدالت کو بتایا کہ اس نے سترہ لاکھ روپے میں گروی پر مکان حاصل کیا تھا،،پیسے وصول کرنے کے باوجود ملزمان نے اسے گھر سے بیدخل کر کےگھر پرقبضہ کر لیا ہے،عدالت نےوکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ،،کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی پولیس نےملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلاءنے دونوں ملزمان چھڑا لئے،ہاتھا پائی میں عمران نامی ملزم فرار ہوگیا تاہم دوسرے ملزم منیر کو پولیس نے حراست میں لے لیا