ایرانی ڈیزل‘ پٹرول کی سمگلنگ جاری‘ چھاپے، 26 ہزار لٹر برآمد
کراچی (سٹاف رپورٹر+ کرائم رپورٹر) کمشنر کراچی نے ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور سکیورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈی جی رینجرز سندھ کے انکشاف پر ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ کا نوٹس لیا۔ کمشنرکراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ شہرکے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ مزید موثر بنائی جائے۔ علاوہ ازیں کسٹم کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے گڈاپ کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر 26 ہزار 3 سو لٹر سمگل شدہ ایرانی ڈیزل بلوچستان کے راستے سمگل کرکے کراچی لایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں چند مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔