موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ بڑھاکر بی تھری کر دی
اسلام آباد (آن لائن) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کر دی جبکہ ریٹنگ بڑھا کر بی تھری کر دی گئی ہے، موڈیز کی جانب سے اس سے قبل پاکستان کی معیشت کی ریٹنگ بھی مستحکم کی گئی تھی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا ہے جس کی ریٹنگ اس سے پہلے سی ، اے ، اے ، ون تھی۔ بڑے پانچ بینکوں کے غیرملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ کو بھی بڑھا کر سی اے ، اے ،ون کر دیا گیا۔ موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو مستحکم کر دیا گیا۔
ریٹنگ