ویزا ختم ہونے پر بھارت نے پاکستانی ڈرائیور کو واپس بھیج دیاسکھ یاتریوں کا واہگہ پر بھرپور استقبال
لاہور ( سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) بھارت سے سکھ یاتریوں کو لانے والی خصوصی ٹرین کے پاکستانی ڈرائیور کا ویزا ختم ہونے پر اسے واپس بھیج دیا۔ خصوصی ٹرین کو بھارتی ڈرائیور واہگہ بارڈر تک لایا۔ رنجیت سنگھ کی برسی تقریبات کیلئے سکھ یاتریوں کو لانے کیلئے پاکستانی ڈرائیور اٹاری پہنچا تو سفری دستاویزات کی چیکنگ پر اس کے ویزے کی میعاد ختم نکلی۔ واہگہ بارڈر پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق اور دیگر حکام نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔سٹاف رپورٹر کے مطابق پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی سپیشل ٹرین کے ساتھ پاکستانی ڈرائیور کے ویزا جاری کرنے کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
پاکستانی ڈرائیور