نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو 3بچوں سمیت تیزاب سے جھلسا دیا
ملتان (نمائندہ خصوصی) حامدپور کنورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں‘ بیوی اور ان کے بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے پانچ افراد جھلس گئے، زخمی ہونے والوں کو نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ حامدپور کنورہ کا عابد اپنی بیوی منو مائی‘ بیٹی مریم‘ بشری اور بیٹے بلال کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات نامعلوم افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور ان پر تیزاب پھینک دیا جس سے پانچوں افراد جھلس گئے ریسکیو1122نے جھلسنے والے افراد کو نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا۔ مریم کی عمر15سال‘ بشریٰ 8سال اور بلال کی عمر5سال ہے۔ عابد کا کہنا ہے اس کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ مظفرآباد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تیزاب سے جھلسا دیا