نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا
ٹوبہ ٹےک سنگھ (نامہ نگار) روزگار کے سلسلہ مےں کراچی جاتے ہوئے نوجوان چلتی ہوئی ٹرےن سے گر کر جاں بحق ہو گےا، محلہ اسلام پورہ کا رہائشی نوجوان محمد عامر گزشتہ روز روزگار کے سلسلہ مےں ٹرےن مےں سوار ہو کر ٹوبہ ٹےک سنگھ سے کراچی جا رہا تھا کہ راستہ مےں سکھر کے قرےب محمد عامر نے چلتی ہوئی ٹرےن سے باہر جھانکا تو اس کا سر باہر پول سے ٹکر گےا، جس کے نتےجہ مےں وہ ٹرےن سے گر گےا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گےا۔