نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت کارروائی، 2 ہفتے کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
لاہور(نامہ نگار) نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت شہر بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران انویسٹی گیشن پولیس نے گذشتہ دو ہفتوںکے دوران 7کلاشنکوفیں ، 54 رائفلیں و بندوقیں اورسینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کئے۔ تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے قائمقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کو ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف بھر پور کریک ڈاو¿ن کا حکم دیا جس کے تحت شہر بھر میں انویسٹی گیشن ٹیموں نے ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 58ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے تقریباً 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کاناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مختلف جرائم مےں ملوث 18ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدی مےں ناجائز اسلحہ اور منشےات برآمد کر لی جبکہ 3گمشدہ بچوں محمد ساجد ، منیر اور ایمان فاطمہ کو ان کے ورثاءکے حوالے کر دیا۔