متاثرین سیلاب کو نو ماہ بعد امداد کی دوسری قسط نہیں ملی
جھنگ ( نامہ نگار ) سیلاب 2014-15 نے جھنگ کے تباہی کے ریکارڈ توڑ دئےے اور تحصیل اٹھارہ کا تقریباً 90فیصد علاقہ زیر آب آگیا ۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ روڈو سلطان کے دیہات بستی غوث آباد، بستی گھاٹی والا ، جمال والا، محمد یار والا ، اکاں والا اور قرب و جوار کے تقریباً 200 کے لگ بھگ سیلاب متاثرین کو دوسری امدادی قسط ووچر جاری ہونے کے باوجود عرصہ تقریباً 9 ماہ گزرنے کے باوجود سیلات متاثرین کو امدادی رقوم نہ مل سکیں ہیں۔ گذشتہ روز سیلاب متاثرین نے بستی غوث آباد میں ایک احتجاجی ریلی زیر قیادت ناصر خان نکالی ۔ ریلی کے شرکاءنے حکومت پنجاب کے خلاف نعرے بازی اور اپنے حق کے حصول کےلئے خوب نعرے بازی کی۔ اور مطالبہ کیا کہ اگر حکومت نے دوسری امدادی قسط نہیں دینی تھی تو اس کے ووچر کیوں جاری کئے گئے ۔ سیلاب متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو جاری شدہ ووچر کے مطابق امدادی رقوم کی فوری منتقلی کی جائے تاکہ غریبوں کی داد رسی ہوسکے۔