برطانیہ کے شہزادے ولیم 33سال کے ہوگئے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم نے 33ویں سالگرہ منائی، ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن سے 2011 ء میں شادی کی تھی۔ شاہی جوڑے کے پچھلے بارہ مہینے انتہائی مصروف گزرے ہیں جس کے دوران انہوں نے کئی غیر ملکی دورے کیے اور ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی ہوئی، بچی کا نام شہزادی شارلیٹ رکھا گیا ہے۔