ممبئی میں شراب سے مزید 6 افراد ہلاک تین روز میں تعداد 96 ہو گئی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کے شہر ممبئی میں شراب نوشی سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے۔ یوں تین روز میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 96 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ نے انکوائری کا حکم دے دیا جس کے بعد انتظامیہ نے متعدد علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران شراب کی بھٹیاں بند کر دیں اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس واقعہ نے مقامی مشنیری کو بھی حرکت کرنے پر مجبور کر دیا۔ بھارت میں ایسے واقعات عام ہیں۔