خیبر ایجنسی: دہشت گردی کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع
خیبر ایجنسی(آن لائن)خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑ ہ میں گزشتہ چھ سالہ دہشت گردی کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ جزوی تباہ شدہ مکان کا ڈیڑھ لاکھ جبکہ مکمل تباہ شدہ مکان کا 4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔ خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل باڑہ میں گزشتہ 6 سال کے دوران دہشت گردی کے باعث تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع کیاہے۔ مکمل تباہ شدہ مکان کے لئے 4 لاکھ روپے نقد امداد فراہم کی جائے گی۔ جبکہ جزوی طور پر تباہ شدہ مکان کا ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ دیاجائیگا ۔ سروے مکمل ہونے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی جائیگی۔